افغانستان میں قتل کے ڈر سے 19پائلٹ افغان ائیرفورس کی نوکریاں چھوڑگئے

کابل ،واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں قتل کیڈر سے متعدد پائلٹس نے نوکریاں چھوڑ دیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں 19 پائلٹس افغان ایئر فورس چھوڑ کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں 8 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہفتے کو کابل بم دھماکے میں بلیک ہاک کے پائلٹ حمداللہ کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپوں نے شدت اختیا کرلی ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکہ کو بہت تشویش لاحق ہے لیکن انھوں نے کہاہے کہ افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ان کی اپنی فوج ہے۔ یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے، اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔جب جان کربی سے پوچھا گیا کہ افغانستان کی فوج کی جانب سے مناسب دفاع نہ ہونے کی صورت میں امریکی فوج کیا کرے گی، تو جواب میں ترجمان کا کہنا تھاکہ زیادہ کچھ نہیں۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ فضائی حملے صرف انسدادِ دہشت گردی آپریشن کی مد میں کریں گے۔یہ ان کا ملک ہے جس کا دفاع کرنا ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔امریکی انتظامیہ نے طالبان کو بھی تنبیہ کی کہ اگر انھوں نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close