مکہ مکرمہ میں عمرے کاطریق کار واضح کر دیا گیا

ریاض(آئی این پی ) سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامے سے متعلق پھیلی جھوٹی خبروں پر وضاحت جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھرٹ باتیں زیر گردش ہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کو مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنی دیا گیا ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو اجازت نامے سے استثنی دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹوئٹر، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر پھیلائی جانے والی یہ خبر بے بنیاد ہے۔ متعلقہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حرم مکی شریف میں زائرین کو منظم کرنے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حرم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوںٹوئٹر اور واٹس ایپ پر یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ حرمین انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہیں وہ اجازت نامے سے مستثنی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close