کمپنی ملازمہ کیساتھ افئیراور سابق بیوی کیساتھ بے وفائی، بل گیٹس اپنے ماضی پر پچھتانے لگے

نیویارک(پی این آئی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا اپنی کمپنی کی ایک ملازم خاتون کے ساتھ معاشقہ ان کی طلاق کی وجہ بن گیا۔ اب اس معاشقے پر بل گیٹس نے سخت پچھتاوے کا اظہار کر ڈالا ہے۔ یاہو نیوز کے مطابق اپنی طلاق کا معاملہ طے کرنے کے چند دن بعد بل گیٹس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مجھے مائیکروسافٹ کی ملازمہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور اپنی سابق بیوی کے ساتھ بے وفائی کرنے پر پچھتاوا ہے۔“رپورٹ کے مطابق اس بیان کے ساتھ بل گیٹس نے اپنے اس ملازمہ کے ساتھ معاشقے کی پہلی بار تصدیق بھی کر دی۔ بل گیٹس 4اگست کو سی این این کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں دوران انٹرویو ان سے اس معاشقے کے متعلق سوال پوچھا گیا۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے میری ماضی کی بے وفائی پر پچھتاوا ہے، تاہم میں طلاق کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہوں۔ ایسے واقعے کے بعد یقینا ہر کسی کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہوتا ہے اور مجھے بھی ہے۔ میرا کام میرے لیے بہت اہم ہے، بحیثیت فیملی ہم ماضی سے سیکھیں گے اور اس کا مداوا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close