طالبان نے افغانستان کا مکمل صوبہ فتح کر لیا

کابل (پی این آئی) طالبان کی جانب سے اہم ترین صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج شہر پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ یہ ایران کی سرحد کے ساتھ واقع ایک انتہائی اہم تجارتی شہر ہے۔ طالبان اس سے قبل اردگر کے شہروں پر پہلے ہی قبضہ کرچکے تھے۔طالبان نے جمعہ کی سہہ پہر کو زرنج شہر پر قبضہ کیا ہے تاہم حکومتی عہدیداروں نے اس قبضے کی تصدیق نہیں کی۔ طالبان نے اس شہر پر قبضے سے قبل قریبی علاقوں کو فتح کیا جس کے بعد زرنج پر قبضے کیلئے کئی روز سے لڑائی جاری تھی۔ایک پولیس اہلکار نے برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے اضافی نفری نہ بھیجی جانے کی وجہ سے طالبان شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان نے سرحدی گزرگاہوں سمیت دیگر شہروں پر تو قبضے جمائے ہیں تاہم زرنج پہلا صوبائی دارالحکومت ہے جو طالبان کے کنٹرول میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close