ریاض (پی این آئی) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے جو چینی ویکسین لگوانے کے باعث سعودی عرب جانے سے رکے ہوئے تھے لیکن اب سعودی عرب نے چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہےتاہم ان مسافروں کیلئے امریکی یا برطانوی ویکسین کی ایک ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔سعودی میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافروں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودیہ آنے سے قبل فائزر، ایسٹرا زینیکا، میڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔سعودی عرب کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اب تک صرف فائزر، ایسٹرا زینیکا، میڈورنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی ہے اور تاحال چین کی تیار کردہ ویکسین میں سے کسی بھی ایک کو منظور نہیں کیا گیا اس لیے چینی ویکسین لگوانے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں