ریسٹورنٹ اور جم میں ویکسین کے بغیر داخلہ بند

نیویارک(آئی این پی)امریکی شہر نیویارک میں ریسٹورنٹ اور جم میں کورونا ویکسین کے بغیر داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا، اطلاق 13 ستمبر سے ہوگا۔نیویارک امریکا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جہاں ریسٹورنٹ، جم، سینما یا دیگر انڈور کاروبار کے لیے صارفین اور اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی جائے گی۔امریکا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے مریضوں میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ہے، ریاست فلوریڈا میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ کئی اسپتالوں میں وارڈز بھر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close