کابل میں کار بم حملے کا ہدف کون سے شخصیت تھی؟ روسی میڈیا کا دعویٰ

کابل (پی این آئی) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کیے جانے والےحملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر تھے۔احمد مسعود جونیئر افغان مرحوم لیڈرانجینئر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے افغانستان لوٹے ہیں۔ کار بم دھماکا قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللّٰہ خان کے گیسٹ ہاؤس کے قریب کیا گیا تھا۔اس حوالے سےروسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت احمد مسعود جونیئر اسی گھر میں تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللّٰہ خان اور احمد مسعود جونیئر زخمی نہیں ہوئے۔ کابل میں ہونے والے اس حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اب تک اس حملے کی کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close