چین نے وادی گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی کی ویڈیو جاری کر دی

بیجنگ (پی این آئی ) چین کا ایک اور وار، بھارتی فوجیوں کی پٹائی کرنے کی ایک اور ویڈیو جاری۔ تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے گزشتہ برس وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس ویڈیو کی ریلیز کا مقصد بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دینے والے چینی فوجی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس ویڈیو میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی چینی فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ہونے والی پٹائی کی فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو میں جس چینی فوجی اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس سے متعلق چینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین ہونگ جن نامی فوجی حملہ آور بھارتی فوج سے ساتھیوں کو بچانے کے لئے خود سامنے آیا۔ویڈیو میں بھارتی فوج کو لاٹھیاں اٹھائے چین کی فوج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق 15 جون 2020ء کو بھارتی فوجی وادی گلوان میں لائن آف ایکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر لڑائی کا آغاز ہو گیا، اس دوران چین کے 4 جبکہ بھارت کے بیس فوجی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ چین اور بھارت کی اس سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی وقت تک کشیدہ رہے، جبکہ چینی فوج کی جانب سے کئی بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیے جانے کے بعد بھارت کی کی مودی سرکار شدید دباو میں بھی رہی۔ بعد ازاں بھارتی فوج کی ٹھیک ٹھاک پٹائی کرنے اور بھارت کو پوری دنیا کے سامنے رسوا کرنے والے چین نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے قبضے میں لیے گئے کئی بھارتی علاقے خالی کر دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close