یو اے ای حکام نے ملک میں داخلے کیلئے کڑی شرائط بھی عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے بڑی خبر

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخلے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے منظوری لازمی قرار دے دی۔ یو اے ای کے خبر رساں ادارے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 6 مختلف کیٹیگریز میں شامل افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔تاہم ایسے ممالک سے آنے والے مسافر جن کا یو اے ای میں داخلہ معطل کیا گیا ہے ان کے لیے شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی (آئی سی اے) سے منظوری لینا لازی قرار دیا گیا ہے ، یہ منظوری آئی سی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ اماراتی حکومت نے پاکستان ، بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت چھ ممالک میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے ، 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی ، تاہم ان افراد کو امارات واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 2ہفتے گزر چکے ہیں اور ان کے پاس امارات کا کارآمد رہائشی پرمٹ موجود ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایکسپائرڈ رہائشی ویزہ پرمٹس رکھنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ،اس کے علاوہ امارات واپس آنے والے مسافروں کے پاس ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان ، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجریااور یوگینڈا سے ویزہ ہولڈرز کوویکسی نیشن سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر واپس آنے کی اجازت ہو گی۔اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست سے ان چھ ممالک سے مندرجہ ذیل زمروں کے مسافروں کو بھی واپس آنے کی اجازت ہو گی،ان پر ویکسین کی شرط کا اطلاق نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close