واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے روس کے 24 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں متعین روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے24 روسی سفارتکاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد تین ستمبر تک ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔روسی سفیر اناتولی آنتونوف نے کہا کہ تقریباً تمام سفارتکارکسی متبادل کے بغیر ہی ملک چھوڑ رہے ہیں کیونکہ واشنگٹن نے اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا ہے۔اس حوالے سےامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن روسی سفارتکاروں کے ویزوں کے معاملے کو ماسکو کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر استعمال نہیں کر رہا اور اس حوالے سےروسی سفیر کا بیان درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کافی عرصے سے تنازعات چل رہے ہیں اور یہ تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ’قاتل‘ قرار دیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں