بارسلونا(پی این آئی )سپین کے صوبے کانتابریاکے دارالحکومت سانتاندیر میں فوجداری عدالت نے نفرت انگیز جرم کے لئے خاتون کو 6 ماہ قید اور 1080یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔خاتون پر الزام تھا کہ اس نے مسلمان خاتون کے حجاب کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کو ہراساں کیاہے۔ واقع سال 2019 کے موسم گرما میں واقع کانتابرین دارلحکومت سانتا ندیرمیں پیش آیا۔جب متاثرہ شامی خاتون اپنے 14 ماہ کے بھتیجے کے ساتھ واک کررہی تھی اور اس کو ہراسگی کا سامنا کرناپڑا۔متاثرہ خاتون کی وکیل کی جانب سے ایک سال قید اور 3600 یورو تک جرمانے کی اپیل کی گئی تھی۔خاتون نے ہراساں کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ملک جاو تم لوگ چاہتے ہوکہ ہم بھی تمہاری طرح حجاب لیں۔اس کے بعد قریب بیٹھے نوجوانوں سے بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں ہم پر حملہ کریں اور حجاب ڈالیں۔خاتون کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیاگیاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں