کیرالہ ( پی این آئی ) بھارت سے سعودی عرب جانے والے مال بردار طیارے کو پائلٹ نے حاضری سے ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے ممکنہ حادثے سے بچا لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر لائنز کمپنی انڈین ایکسپریس کا کارگو طیارہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوا مگر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو طیارے کی ونڈ شیلڈ میں لکیر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔طیارے میں عملے سمیت 8 افراد موجود تھے ، اگر طیارے کو نہ اتارا جاتا تو ہوا کے دباؤ سے شیشہ ٹوٹنے کا خدشہ تھا جس کا نتیجہ المناک حادثے کی شکل میں نکل سکتا تھا۔دوسری جانب ایویا یشن حکام نے ارکان سے قبل شیشہ چٹخنے کو نوٹ نہ کرنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ پائلٹ کی حاضر دماغی کی تعریف کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں