موبائل نہ ملنے پر 11سالہ بچی کی والد کو سنگین نتائج کی دھمکی 2کروڑ بھتہ دو ورنہ بیٹی اور بیٹے کوقتل کر دیا جائے گا ، بیٹی کا پیغام

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں 11 سالہ بچی نے موبائل فون کے استعمال سے روکنے اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر والد کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق بچی کی جانب سے والد کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا معاملہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا، جہاں ایک گیارہ سالہ بچی نے اپنے والدین کی روک ٹوک سے پریشان ہوکر والد کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بھارتی شہری نے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم بھتہ مانگنے کے پیغام سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کی جس میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔پولیس نے بھارتی انجینئر کو بتایا کہ انہیں دھمکی آمیز پیغام بھیجنے میں ان کا ہی لیپ ٹاپ استعمال ہوا ہے، پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’1 کروڑ بھتہ دو ورنہ بیٹی اور بیٹے کو قتل کردیا جائے گا‘۔پولیس نے پیغام بھیجنے والی 11 سالہ بچی سے تفتیش کی تو بچی نے بتایا کہ اس کے والدین اسے موبائل فون کے استعمال سے روکتے ہیں اور اکثر اوقات ڈانٹتے بھی رہتے ہیں جس سے تنگ آکر والد کو ایسا پیغام بھیجا۔پولیس نے واقعے کی مکمل تفیش کے بعد کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا والدین کو بچی کی کاؤنسلنگ کا مشورہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close