موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں، الامارات ایئرلائنز نے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے شاندار آفر کا اعلان کردیا

دبئی(پی این آئی)دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ایئرلائنز نے یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان دبئی آنے والے مسافروں کونمائش2020 کا ایک دن کا پاس مفت دینے کی پیش کش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش کش ان مسافروں کے لیے بھی موثر ہوگی جن کا دبئی میں چھ گھنٹے تک دوران سفر قیام ہوگا۔ہرمسافر حاصل کردہ ایک روزہ پاس سے ایکسپو 2020 میں جاسکے کرے گا اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔اس پاس کو نقد رقم پرفروخت کیاجاسکے گا اورنہ اس کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔اس پیشکش سے استفادہ کرنے والے الامارات کے مسافروں کو اپنی تفصیل کمپنی کی ویب سائٹ پر فراہم کرنا ہوگی۔اس کے بعد ایئرلائنزکی جانب سے انھیں پاس ای میل کردیا جائے گا۔تاہم الامارات کی ویب سائٹ واضح کیا گیا کہ پروازمنسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمدنہیں رہے گا۔ البتہ اس کے بعد مسافرنئے ٹکٹ کا دعوی کر سکتے ہیں۔یہ نمائش پہلے اکتوبر 2020 میں منعقد ہونا تھی لیکن کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے اس کواکتوبر2021 تک ملتوی کردیا گیا۔تب دنیا کی حکومتوں نے کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھی اور آمدورفت کے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہوکررہ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close