کورونا وائرس کی نئی قسم سے ہلاکتوں کی شرح 35 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ، سائنس دانوں نے خبردار کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے اہم سائنس دانوں نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے شرح اموات 35 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ برطانوی ادارے کے مطابق حقیقت پسندانہ امکان ہے کہ مستقبل میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی اقسام ایم ای آر ایس جتنی مہلک ہو سکتی ہیں جس کی شرح اموات 35 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ سے اس کے نئی مہلک شکل اختیار کرنے کا امکان بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے ویکسی نیشن کی فراہمی قوت مدافعت کو بڑھائے گی جو وائرس کی مختلف اقسام میں شکل بدلنے کی رفتار تیز اور مہلک ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close