چین میں کورونا کی نئی قسم سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )چین کے شہر نانجبگ میں سامنے آنے والا خطرناک کورونا وائرس مزید پانچ صوبوں اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ووہاں شہر میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد چین میں یہ دوسرا نیا کورونا وائرس ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نئے کورونا وائرس سے اب تک 200 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں کورونا کا نیا وائرس بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس سے ملتا ہے۔ یہ وائرس چین میں حال ہی میں سامنے آیا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم پانچ صوبوں میں سامنے آئی ہے اور یہ وبا دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکی ہے۔چین میں کورونا کا نیا وائرس پانچ صوبوں سمیت چینگدو اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں