سعودی حکومت نے یکم اگست سےدروازے کھولنے کا اعلان کر دیا، کون کون اور کیسے جا سکے گا؟

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب نے یکم اگست سے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نےسیاحت کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یکم اگست سے سیاحوں کی آمد پر عائد عارضی پابندی بتدریج ختم کر دی جائے گی ۔سعودی حکومت کی جانب سے سیاحت کے دروازے کھولے جانے کے اعلان کے بعد سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت میں سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے مگر یہ اجازت انہیں افراد کو دی جائے گی کو کورونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں ۔ ویکسین لگوانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جس کے بعد بنیادی قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔سعودی حکومت کی جانب سے سیاحوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close