امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کر دی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھا رتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں سمیت اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر امریکہ نے نوٹس لیتے ہوئے اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close