دوہا (پی این آئی) چین میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران افغان طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے خبر رساں ادارےکو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ طالبان کی جانب سے نو رکنی وفد نے چینی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو دوسرے ملکوں کے خلاف سازشوں کیلئے اڈے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ طالبان نے یہ بھی یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سیکیورٹی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔محمد نعیم کے مطابق چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا بلکہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں