بیجنگ (پی این آئی) افغان طالبان کی جانب سے چین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کی سیکیورٹی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ طالبان کی جانب سے نو رکنی وفد نے چینی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو دوسرے ملکوں کے خلاف سازشوں کیلئے اڈے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ طالبان نے یہ بھی یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سیکیورٹی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔محمد نعیم کے مطابق چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا بلکہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں