سعودی عرب کی سخت ترین سفری پابندیاں، کن کن ممالک کے شہریوں پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی؟

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا سے خطرناک حد تک متاثر ہونے والے ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں پر 3سال کی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کورونا ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اب خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزا کااعلان کیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا کسی بھی دوسرے ملک سے سفر کرتا پایا گیا گا تو اس پر 3سال کی سفری پابندی عائد کردی جائے گی اور دیگر بھاری جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔سعودی عرب نے انڈونیشیا میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسے ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا ہے اور ایشیائی ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کو کورونا سے متاثرہ علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جب کہ بغیر پیشگی اجازت متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ویت نام سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کی نئی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس)زیادہ متعدی ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث وہ ممالک جو ایس او پیز میں نرمی کرنے ہی والے تھے اب لاک ڈاون میں توسیع کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close