واشنگٹن(پی این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن ذہنی طور پر مفلوج ہونے کے باعث کام جاری رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن نے کہا کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے جوبائیڈن کو مجبور کیا جائیگا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نہ ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں