بغداد(آئی این پی ) عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی میں ان کے ملک کو لڑاکا مشنوں کے لیے امریکی فوجی دستوں کی اب مزید ضرورت نہیں۔ الخادمی نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوجی خود اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ الخادمی نے مزید کہا کہ عراق میں موجود امریکی دستوں کی کسی اور ملک منتقلی کا دار و مدار آئندہ ہفتے امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ہونے والی پیش رفت پر ہو گا۔ عراقی وزیر اعظم آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ صدر جو بائیڈن سے بھی ملیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں