کابل(شِنہوا)افغانستان کے 2 صوبوں میں افغان فضائیہ(اے اے ایف)کے حملوں میں 33 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ملک کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کے مضافاتی دیہات مرغاب اور حسن تابین میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں 19 عسکریت پسند ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے مضافاتی علاقوں میں افغان فضائیہ کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے دوران 14 طالبان ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونیوالوں میں سے 2 عسکریت پسند افغان نہیں تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی 3 گاڑیاں ، 6 موٹرسائیکلیں ، 2 زیر زمین پناہ گاہیں اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں