دنیا بھر میں کوویڈ۔ کیسز کی تعداد 19 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 622 ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 19 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 622 ہو گئی ہے۔ جانڑ ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 24 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 655 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 62 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 1 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار 443 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 60 لاکھ 15 ہزار 469 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے، روس 60 لاکھ 2 ہزار 303 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 56 لاکھ 62 ہزار 838 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ترکی 55 لاکھ 74ہزار 997 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں، ارجنٹائن 48 لاکھ 27 ہزار 973 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور کولمبیا 47 لاکھ 5 ہزار 734 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں