طالبان کی بڑھتی پیش قدمی، افغانستان کے 31صوبوں میں کرفیونافذ

کابل (پی این آئی) افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان کے حملوں اور نقل و حرکت میں کمی لانا ہے۔افغان انتظامیہ کے مطابق پورے ملک میں صوبہ ننگر ہار ، پنجشیر اور کابل کے علاوہ تمام صوبوں میں رات کے وقت کرفیو ہوگا۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھا کہ وہ افغانستان کے 90فیصد علاقوںپر قبضہ کرچکے ہیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے دعویٰ مسترد کیا جا چکا ہے۔ افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں