ہم اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے جب تک کہ۔۔۔۔افغان طالبان کے اعلان نے افغان صدر کی نیندیں اڑا دیں

کابل(پی این آئی) افغان طالبان کا کہنا ہے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے قیام تک ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے، افغانستان میں صدر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے تک امن نہیں آسکتا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق امریکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد سے مذاکرات ایک اچھا آغاز ہے،اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے سے قبل سیز فائر کرنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے،سیز فائر سے قبل نئی عبوری حکومت کے قیام کا معاہدہ ناگزیر ہے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا طالبان نے آٹھ ہفتوں کے دوران 194اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے، ہم افغانستان پر اکیلے حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبا ن کی جانب سے عید کے تیسرے روز (جمعرات کو) ضلع غازی آباد کوبھی فتح کرلیا گیاہے، صبح کے وقت کی گئی کارروائی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس سنٹر سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا گیا۔

close