یمن جنگ کا خاتمہ؟ امریکا نے عید الاضحی کے موقع پر خوشخبری سنا دی

واشنگٹن ( پی این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یمنیوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر یمن میں جنگ بندی سے متعلق اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔العربیہ کے مطابق امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے کہا کہ امید ہے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر یہ اتفاق رائےجامع جنگ بندی اور معاملے کے سیاسی حل کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوگا۔امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نےیمن کے فریقین پر زور دیا کہ وہ صدق دل کیساتھ امن مذاکرات کریں اور عالمی برادری کے اتفاق رائے سے اپنے ملک کو مستفید کرٰیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close