وہ اسلامی ملک جہاں غربت کی وجہ سے لوگ مرغی کی قربانی پر مجبور ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی) عید الاضحی پر مسلمان بکرے، دنبے، گائے اور اونٹ وغیرہ قربان کرتے ہیں لیکن یمن کے طویل جنگ سے متاثرہ مفلوک الحال شہری اس سال عید الاضحی پر مرغیوں کی قربانی دینے پرمجبور ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یمن کا شہر تعیز طویل عرصے سے حوثی باغیوں کے محاصرے میں ہے۔ شہر کے رہائشی فضل الصبی کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے روز ذبح کرنے کے لیے دو مرغیاں خرید کر لایا ہے۔فضل الصبی 6بچوں کا باپ ہے اور ایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی روزان کی آمدنی محض 2ڈالر (تقریباً 300روپے) ہے۔ فضل کا کہنا ہے کہ اس سال بڑے جانور کی قربانی ہماری استطاعت سے باہر ہو چکی ہے۔ یمن میں شہریوں کی اکثریت کا یہی عالم ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کی صورتحال کو دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا جا چکا ہے، جہاں لوگ فاقوں مر رہے ہیں۔ تعز 2014ءسے شروع ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور تبھی سے محاصرے میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close