اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا عید الاضحی کے موقع پر پیغام

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض سے وابستہ بحالی کے لئے عالمی یکجہتی ، بھائی چارو اور اسلام کی اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت ہے، اس عید پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہمارے بھائی بہنوں کو امن اور خوشحالی نصیب ہو جو کورونا وبا کے بحران کے سبب ، اور دنیا کے طویل عرصے سے محاصرے کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کا شکار ہیں ۔عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک بیان میںمنیر اکرم نے کہاکہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ، میں اقوام متحدہ کی مسلمان کمیونٹی اور تمام مسلمان بھائیوں سے عید الاضحی کی پرجوش مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ عید الاضحی قربانی کا تہوار ہے۔ یہ موقع ہمیں قربانی کے عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے ، لہذا ان مشکل وقتوں میں ، ہم قربانی کے جذبے پر ایک بار پھر زور دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا جیسے وبائی مرض سے وابستہ بحالی کے لئے عالمی یکجہتی ، بھائی چارو اور اسلام کی اعلی اقدار پر عمل کی ضرورت ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اس عید پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہمارے بھائی بہنوں کو امن اور خوشحالی نصیب ہو جو کورونا وبا کے بحران کے سبب ، اور دنیا کے طویل عرصے سے محاصرے کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کا شکار ہیں ۔ہندوستان کے قابض اقتدار اور غیرقانونی یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے وہ عید کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں۔منیراکرم نے کہاکہ ، آئیے ، اس عید پر بھوک اور عدم مساوات ، ناانصافی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے اپنے عہد کی بھی توثیق کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر سب کو عید مبارک۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close