بھارتی پروپیگنڈا ناکام، امریکہ نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر دی

واشنگٹن (پی این آئی)  منفی بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔ فیٹف اقدامات پر امریکا پاکستان کا معترف بن گیا۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے فیٹف کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائظ پوری کیں، پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ باقی معاملات بھی جلد پورے کرے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔۔۔۔

کابل میں عید کی نماز کے دوران افغان صدارتی محل پر راکٹ حملے

کابل (پی این آئی) افغانستان میں آج عیدالاضحیٰ کا آج پہلا روز ہے۔ عید کی کی نماز کے دوران کابل میں راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میںافغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کئے گئے راکٹ شہر کے شمالی حصے سے داغے گئے۔خبر رساں ادارےکے مطابق حملے میں دو راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملے عید کی نماز کے دوران ہوئے۔ حملوں کے دوران صدر اشرف غنی اور دیگر اعلی حکام عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔ان راکٹ حملوں کی آواز سے کئی نمازی ڈر گئے، علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ نماز عید کے بعد صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کا اتحادہی ان کی طاقت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close