ترک صدر بھی طالبان کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے، بڑا اعلان کر دیا

انقرہ (پی این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ طالبان کا رویہ ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے کے ساتھ ہونا چاہیے، طالبان کو فوری طور پر افغانستان پر اپنا قبضہ ختم کردینا چاہیے۔شمالی قبرص کیلئے روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا کہ طالبان کی سوچ درست نہیں ہے، انہیں اپنے بھائیوں کی زمین سے قبضہ ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے معاملے پر ترکی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کیلئے اپنی افواج افغانستان میں برقرار رکھنا چاہتا ہے تاہم طالبان نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو افغانستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

close