افغان فورسز کا پلٹ وار، طالبان کو پیچھے دھکیلنے میں کامیابی، 24اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی) ترجمان افغان افواج نے طالبان کے زیرقبضہ24 اضلاع کا کنٹرول واپس لینےکا دعویٰ کیا ہے۔افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کےدرمیان جھڑپیں جاری ہیں، افغان وزارت دفاع نےگذشتہ 24گھنٹوں میں افغان فورسزکےآپریشن میں 233طالبان کی ہلاکت کا دعوٰی کیاہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان کو ننگر ہار،غزنی،قندھار،ہلمند،تخاراور قندوز میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ افغان فورسز نے آج طالبان کےزیرقبضہ صوبےسمنگان کےضلع درہ صوف اور ہلمند کے ضلع گرمسیرکا قبضہ واپس لینے کادعوٰی بھی کیا ہے۔ ترجمان افغان افواج کا کہنا ہےکہ اب تک طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close