بھارتی وزیر خارجہ نے فیٹف میں پاکستان کیخلاف سازش کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی )بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا۔فیٹف میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے اوربھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اس کا اعتراف خود کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔جے شنکرکا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنےکی کوشش کی ہے تاہم اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ بھارت کی وجہ سے ہی پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں ہے۔جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں