کابل (پی این آئی) امریکہ نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہار کریں۔ کابل میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کابل میں قائم تمام یورپی ملکوں کے سفارتی نمائندوں کی تائید بھی شامل ہے۔ اس اعلامیے میںامریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشدد کا سلسلہ فوری روکیں، پرتشدد کارروائیاں پر امن سیاسی حل اورعوام کیلئے نقصان دہ ہیں، طالبان عیدالاضحیٰ پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہار کریں ۔ کابل میں موجود تمام غیر ملکی مشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی پر تشدد کارروائیاں ان کے پر امن حل کے حامی ہونے کے دعوے سےمتصادم ہیں۔امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں، طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کچلنےکی معتبر اطلاعات ہیں،جبکہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں