2 ڈوز لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت کورونا میں مبتلا

لندن (آئی ا ین پی)کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ان میں بیماری کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اب کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید فی الحال گھر سے ہی اپنے کام انجام دیں گے۔اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید نے جمعہ کے روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close