اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، افغان طالبان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے معاملے پر افغان طالبان کا موقف بھی آگیا۔طالبان کے سینئر رہنما ملا عبدالسلام ضعیف نے افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے حوالے سے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں افغان سفیر کی بیٹی پر اغوا کے بعد تشدد تمام افغانوں کیلئے غیرت کا معاملہ ہے، اس کی نہ صرف پرزور مذمت کی جانی چاہیے بلکہ افغانوں کی جانب سے اس پر سوال بھی اٹھائے جانے چاہئیں۔خیال رہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کے افغانستان پر حملے کے وقت ملا عبدالسلام ضعیف طالبان کی جانب سے پاکستان میں سفیر تعینات تھے تاہم انہیں پرویز مشرف کی حکومت نے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close