طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں بھارتی صحافی جاں بحق، طالبان نے صحافیوں پر بڑی پابندی لگا دی

کابل(پی این آئی)طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے۔افغانستان میں بھارتی صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کس کی فائرنگ سے ہوئی، ہمیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے صحافی کی موت پر افسوس ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے صحافی بغیر اطلاع جنگ کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں، جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے اور آگاہی کے بعد ہم اس کی مناسب دیکھ بھال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close