عیدالاضحی پر جانور کی قربانی پر پابندی

سری نگر(آئی این پی)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام نے جانوروں کے بہبود کے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر جانوروں کو ذبح کرنے یا قربانی سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ہندو اکثریتی ملک بھارت میں گائے کو مقدس تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ واضح نہیں حکومت نے جانوروں کی قربانی پر تقریبا مکمل پابندی کا اعلان کیوں کیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی مہینے ذی الحج کی 10سے 12تاریخوں کے درمیان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ اس مرتبہ کشمیر میں بھارتی حکام کے اس فیصلے کے نتیجے میں بھارت مخالف جذبات مزید بھڑکنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close