کابل (پی این آئی)طالبان اور افغان فورسز کے درمیان سیز فائر ہو گیا، جنگ بندی میں اہم ترین کردار کس کا نکلا؟۔۔ افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ بادغیس کے گورنر کے مطابق جنگ بندی کرانے میں اہم کردار قبائلی عمائدین نے ادا کیا ہے۔بادغیس کے گورنر حشام الدین شمس کے مطابق 10 قبائلی عمائدین نے جنگ بندی کی ذمہ داری لی، اس کے بعد انہوں نے پہلے طالبان اور پھر مقامی حکومت سے مذاکرات کیے جس کے نتیجے میں جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا۔ اس معاہدے کے بعد طالبان بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو سے باہر چلے گئے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے سیز فائر معاہدے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے جنگجو عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر شہر سے باہر گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں