کابل (پی این آئی) افغان طالبان نے برادر اسلامی ملک ترکی کو کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے افغانستان میں اپنے کچھ فوجی اہلکار رکھنے کے فیصلے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک بھی ایسا کرے گا اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا ایک ’قابض‘ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نیٹو کے رکن ترکی کے افغانستان میں 500 سے زائد فوجی اہلکار موجود ہیں جن میں سے کچھ سکیورٹی فورسز کو تربیت دے رہے ہیں جبکہ دیگر حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ’ترکی گذشتہ 20 سال سے نیٹو کے ساتھ افغانستان میں رہ رہا ہے اور اگر وہ اب بھی رہنا چاہتا ہے تو ہم بغیر کسی شک و شبے کے اسے ایک قابض تصور کریں گے اور اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں