پاکستان سے فوجی اڈے کا مطالبہ ہی نہیں کیا جس سے انکار کا کریڈٹ لیا جا رہا ہے، امریکی حکام کا شکوہ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے کبھی فوجی اڈے کا مطالبہ ہی نہیں کیا جس کے حوالے سے پاکستان میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو انکار کر دیا ہے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے باضابطہ طور پر فوجی اڈوں سے متعلق چلائی جانے والی اس مہم پر اپنے تحفظات سے اسلام آباد کو آگاہ کردیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران جیسے ہی امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی تاریخ قریب آئی، پاکستان کے پالیسی سازوں کے درمیان یہ بحث شروع ہوگئی کہ امریکا نے مبینہ طور پر پاکستان میں فوجی اڈوں کی درخواست کی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنس نے پاکستانی افواج کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے اس موضوع پر براہ راست بات کی تھی۔ تاہم، بات چیت میں اس وقت تعطل آیا جب امریکی حکام کو یہ محسوس ہوا کہ ان کے پاکستانی ہم منصب ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، مئی کے مہینے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان جب تک اقتدار میں ہیں اس وقت تک امریکا کو کوئی فوجی اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر مغربی سفارت کار کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا بتنگڑ بنانے والی بات ہے جو مسئلہ موجود ہی نہیں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close