فوج کی واپسی مکمل کرنے سے قبل ہی امریکی جرنیل نے افغانستان میں چارج چھوڑ دیا

کابل (پی این آئی) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل سکاٹ ملر نے کابل میں ایک تقریب کے دوران فوج کی کمان جنرل کینتھ میکنزی کے حوالے کر دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے کمانڈر نے فوج کی کمان ایسے وقت میں چھوڑی ہے جب امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکال رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب طالبان تیزی سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں تو افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے اعلیٰ عہدیدار جنرل سکاٹ ملر نے فوج کی کمان جنرل کینتھ میکنزی کے سپرد کردی۔ نئے کمانڈر جنرل کیتھ میکنزی فلوریڈا میں سینڑل کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز سے فوج کی کمانڈ کریں گے۔ جنرل میکنزی کی کمانڈ میں امریکی فوج ممکنہ طور پر افغان فوج کی مدد کے لیے کم از کم 31 اگست تک فضائی حملے کرے گی جب امریکہ کا انخلا مکمل ہوگا۔ جنرل ملر 2018 سے افغانستان میں تھے لیکن رواں سال مئی میں صدر بائیڈن جو کہ امریکی افواج کے کماندڑ انچیف بھی ہیں، نے انہیں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا ٹاسک سونپا تھا جو کہ اگست میں مکمل ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close