ابوظہبی(آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی پروازوں پر پابندی میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے ا?نے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاو? کے باعث عائد کی گئی ہے۔پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات ا?نا چاہتے ہیں۔اماراتی شہریوں، اماراتی گولڈن ویزہ رکھنے والے غیرملکی اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے پروازوں پر پابندی 24 اپریل جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کی پروازوں پر پابندی 13 مئی کو عائد کی تھی جن میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں