افغان فورسز نے 200طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کے شورش زدہ ہمسایہ ملک افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان میڈیا کے مطابق فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران 200 کے قریب طالبان جنگجووں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے حکومتی فورسز کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نےقبضہ کرلیا۔طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close