’’ٹیکس جمع کراؤ ترقیاتی منصوبے اپنے نام کرواؤ‘‘ مہم کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس جمع کرائو ترقیاتی منصوبے اپنے نام کروائو کے نام سے شروع کی گئی حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے منفرد مہم کے زبردست نتائج سامنے آئے ہیں، خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں خطیر رقم جمع کروانے لگی ہیں،سیالکوٹ میں ایک بار پھر ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون سے منسوب کر دیاگیا، کلین گرین مہم کے تحت 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم دوسرے پارک کا افتتاح مریم نعمان نے کیا ہے ۔

افغان صدراشرف غنی نے چند روز میں طالبان کی کمر توڑنے کا دعویٰ کر دیا

کابل (پی این آئی) افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے یہ بیان گزشتہ روز صوبے بلخ کے دورے کے دوران دیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں