قندھار میں طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا

کراچی (پی این آئی)افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نےقبضہ کرلیا۔طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close