امریکا نے روس، چین اور ایران کی مزید 34 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے روس، چین اور ایران کی مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔امریکا نے چین، روس اور ایران سے منسلک مزید 34 کاروباری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ پابندیوں سے متعلق امور کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے انہیں بلیک لسٹ کیا گیا۔ 14چینی کمپنیوں پر امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔امریکہ اور چین کے مابین سابق صدر ٹرمپ کے دور میں بھی تجارتی جنگ عروج پر رہی، جوبائیڈن بھی تعاون کی بجائے مخاصمت کی راہ پر گامزن ہیں۔ بلیک لسٹ کی گئی چینی کمپنیوں پر بیجنگ کی طرف سے اقلیتی گروہوں پر جبرو تشدد میں مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں