افغانستان میں خانہ جنگی کیلئے بھارت کی ڈبل گیم، بھاری مقدار میں اسلحہ افغانستان پہنچا دیاگیا

کابل(آئی این پی)بھارت نے افغانستان میں خانہ جنگی کیلئے ڈبل گیم کھیلنا شروع کر دی ہے، بھارت نے طالبان کیخلاف اشرف غنی حکومت کو بھاری اسلحہ پہنچا دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے سفارتکاروں کے انخلا کے نام پر بھارتی فوج کے خصوصی طیارے کابل اور قندھار پہنچے اور اشرف غنی حکومت کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا،سی 17نامی بھارت کے فوجی طیاروں پر 40ٹن 122ایم ایم کے گولے تھے جو افغانستان پہنچائے گئے، گزشتہ روز 10جولائی کو بھارتی سی 17طیارہ رات 11بجے قندھار ہوائی اڈے پر اسلحہ لے کر آیا جبکہ 11جولائی کوبھارتی فضائیہ کاایک اور طیارہ کابل آیا،کابل سے آنیوالے طیارے اترپردیش،چندی گڑھ اور جے پور اتر رہے ہیں،پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کیلئے بھارت مختلف روٹس استعمال کر رہا ہے،خیال رہے کہ بھارت کے تمام قونصل خانوں نے افغانستان میں کام بند کر دیا ہے، قونصل خانوں کی بندش بھارت کی ناکام افغان پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close