واشنگٹن (پی این آئی) گرمی کی شدت دنیا بھر میں جاری ہے۔اسی طرح امریکا کی کئی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 اموات واقع ہوئی ہیں۔مغربی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہاں آج درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1913ء میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ ریکارڈ درجہ حرارت زمین پر اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ امریکا کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مغربی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں